اشتہار

چالیس روز بھوکا رہنے کا مشن، وی لاگر بھوک سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں چالیس روز  تک بھوکا رہنے کا تجربہ کرنے والاوی لاگر بھوک کی شدت سے ابدی نیند سوگیا۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے وی لاگر ویٹی وائگر نوسکی  نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چالیس روز تک بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہ سکتا ہے۔

اس دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے وائگرنوسکی نے مارچ میں بھوکا رہنے کے مشن کا آغاز کیا، جس میں وہ بری طرح سے ناکام ہوا اور موت کی آغوش میں چلا گیا۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ وی لاگر نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے جنگل کا رخ کیا تھا اور وہ یہی پر مقیم تھا۔ وائگرنوسکی کے دعوے کے بعد لوگ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے اور انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس کا عملی نمونہ پیش نہ کرے کیونکہ صورت حال سنگین ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مصر:‌ والدین کی مجرمانہ غفلت، 9 دن تک بھوکا رہنے والا کمسن بچہ جاں بحق

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وی لاگر تجربے کے دوران نقاہت کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں