جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دنیا بھر میں تعینات تمام پاکستانی سفرا سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے ،اہم ہے سفارت کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل پرتوجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ڈیڑھ بجے دنیا بھر میں تعینات تمام پاکستانی سفراء سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے، سفارتخانے پاکستان اور پاکستانیوں کی پہچان ہیں ، سفارتکاروں کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہم ہے ، اہم ہے سفارتکار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل پرتوجہ دیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایت پر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کو سفیر و دیگر سفارتی عملہ کی بدسلوکی کی 15 روز میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سبکدوش سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کرکےپاکستانی سفارت خانہ ریاض اور قونصل خانوں کے اہلکاروں کو وطن واپس بلالیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں