جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت جیسی کورونا صورت حال؟ مراکش اور الجیریا مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی افریقی ممالک مراکش اور الجیریا میں پہلی بار کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

الجیریا اور مراکش میں کورونا کے بھارتی اسٹرین کے کیسز رپورٹ ہونے پر شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ مراکشی شہر کاسا بلانکا میں کورونا کی بھارتی قسم سے دو افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح الجیریا کے علاقے ٹیپازا پرنس میں بھی بھارتی اسٹرین کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

دونوں افریقی ممالک کی وزارت صحت نے پہلی بار نئے قسم کے کیسز کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ مراکش میں مہلک وائرس سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 12 ہزار افراد متاثر جبکہ 9 ہزار مریض ہلاک ہوئے۔

بھارت میں کورونا نے غیرملکی سفارتکار کی جان لے لی

مذکورہ ملک میں 4 لاکھ 98 ہزار مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔ دوسری جانب الجیریا میں اب تک 1 لاکھ 22 ہزار افراد اس وبا سے متاثر اور 195 افراد ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ اس وقت بھارت کورونا کو گڑھ بن چکا ہے جہاں ریکارڈ کیسز اور اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔ حالیہ دنوں ایسی صورت حال بھی رہی کہ مریضوں کو آکسیجن سلنڈر تک میسر نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں