جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’ہم لاک ڈاؤن اور آپ میچز کی تیاری کررہے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے معاملے پر این سی او سی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں ملک میں میچز کروانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل آفیشلز نے این سی او سی کو پاکستان میں باقی میچز کروانے پر بریفنگ دی جس کے جواب میں این سی او سی نے کہا کہ ہم ملک میں لاک ڈاؤن اور آپ میچز کی تیاری کررہے ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ پی ایس ایل اتنا ہی ضروری ہے تو یو اے ای میں کرالیں۔

- Advertisement -

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اور این سی او سی کی میٹنگ میں ڈیڈ لاک برقرار رہا تاہم پاکستان سپر لیگ انتظامیہ این سی او سی کو منانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے یا یو اے ای میں کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے باقی میچز پاکستان کے بجائے یو اے ای میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی پی سی بی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پی ایس ایل ملتوی کرنے یا پھر میچز یواے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ابتدائی 14میچ کے بعد ملتوی ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں