اسلام آباد: ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال تجارتی خسارے میں اضافہ کی وجہ بیان کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے گزشتہ اور رواں سال کے تجارتی خسارے کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی تا اپریل گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارےمیں اضافہ ہوا۔
ادارۂ شماریات کے مطابق رواں سال جولائی تا اپریل تجارتی خسارے میں 21.60 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے تجارتی خسارے کا حجم 23 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ درآمدات میں اضافے کی وجہ سے تجارتی خسارے بڑھ گیا کیونکہ ان مہینوں میں 44 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی امپورٹ ہوئیں۔
ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ میں 38 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں، گزشتہ ایک ماہ میں 5 ارب 18 کروڑ ڈالرزکی درآمدات رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گزشتہ ماہ کےدوران2 ارب 19کروڑڈالرکی برآمدات ہوئی جبکہ مارچ2021کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔