اشتہار

’پسند ناپسند پر ٹیم منتخب ہوتی ہے‘ ایک اور کھلاڑی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پسند ناپسند پر قومی ٹیم منتخب ہوتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ میں مصباح کو دو عہدے دئیے گئے تو حمایت کی تھی، ان کے خلاف نہیں ہوں لیکن وہ کوچنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ دو بندے منتخب کرنا ہوں فون آجائے تو تیسری کرسی بھی رکھ دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ: ڈراپ ہونے پر وہاب ریاض برس پڑے

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے لیے بہت محنت کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر، وہاب ریاض نے بھی سلیکشن کمیٹی پر سخت تنقید کی تھی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کھلاڑی کا ناکام ہونا برداشت نہیں کیا جاتا، نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں ‏شامل کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں