اشتہار

روسی ویکسین کلاشنکوف کی طرح قابل بھروسہ ہے، روسی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : ولادی میر پوتن نے اسپوتنک وی ویکسین کو روسی کلاشنکوف رائفل کی طرح قابل بھروسہ اور محفوظ قرار دےدیا۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے ان خیالات کا اظہار کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے دوران روسی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے تیار کردہ کرونا ویکسین مؤثر ٹیکنالوجی کے ساتھ برسوں سے کام کرنے والے معروف سائنسی ادارے نے تیار کی ہے۔

روسی صدر پوتن نے یورپی ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی ویکسینز کلاشنکوف کی طرح سادہ اور محفوظ ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں نے اسپوتنک وی ویکسین تیار کی ہے، وہ سائنسی ادارے دہائیوں سے عملی طور پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ روس کی کرونا ویکسین اسپوتنک وی مختلف ممالک میں پہنچ چکی ہے جب کہ ایران نے دو ماہ کے اندر اندر اسپوتنک وی کی پیداوار شروع کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں