جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟، این سی او سی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وبا کے پھیلاؤ کی شرح کے باعث کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اٹھارہ اپریل کو نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر میں تعلیمی سیکٹر سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا تھا، وزیرتعلیم شفقت محمود نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جہاں ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے تھے۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے جن شہروں یا علاقوں میں آٓٹھ فیصد سے زائد مثبت کورونا کیسز ہونگے، وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے16 تاریخ تک نقل و حرکت کی پابندیاں تکلیف کا باعث ہیں، اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سےپیش آئی، وائرس کا خوفناک پھیلاؤ خطےمیں خطرناک صورتحال کاباعث بنا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال دنیا بھرکی ہیڈلائنزمیں ہے ، بھارت میں گزشتہ روز 4 لاکھ سےزیادہ کیس رپورٹ ،4194 اموات ہوئیں ، بھارت کےمختلف شہروں میں اسپتال بھرے اورآکسیجن کی قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ، حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چھوٹے سے ملک نیپال میں تیزی سے کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ، نیپال میں روز7ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،اموات کی تعدادبڑھی ہے، پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، الحمد اللہ ہم بروقت اقدام سے بدترین صورتحال سے محفوظ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جس کی آبادی پاکستان کےنصف سےبھی کم ہےوہاں بھی کیسز بڑھے، ایران میں روزکی بنیاد پر اموات 400 سے تجاوز کر چکی ہیں ، احتیاط کی ضرورت واضح ہے،خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں