جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا متنازع پرائیویسی پالیسی پر اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے تحت اگر صارف نے نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہیں کی تو 15 مئی کو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی صارف یہ پالیسی قبول نہیں کرے گا تو اسے بار بار نوٹیفکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی کہ اگر وہ نئی شرائط قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر وہ اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کی کچھ ہفتوں بعد واٹس ایپ سے کال کی سہولت بھی ختم کردی جائے گی جبکہ بعدازاں اس کا واٹس ایپ بند کردیا جائے گا، کمپنی نے نئی شرائط کے نفاذ کے لیے تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی تھی جس کے تحت لوگوں کا ڈیٹا فیس بک کو شیئر کیا جانا تھا اور اگر کوئی صارف اس شرط کو قبول کرنے سے انکاری ہوتا تو اس کا واٹس ایپ فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں