جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات، پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات میں پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کے انتقال سے دنیا انتہائی مہذب شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ‌‌کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پرہونےوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو سمیت باہمی دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرنس فلپ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کےانتقال سےدنیاانتہائی مہذب شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں استحکام کیلئےپاکستانی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بھی کورونا کےخلاف جنگ میں مدد پر ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کا پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔

یاد رہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک سعودی عرب تعاون کےخطے میں امن،سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں