اشتہار

سعودی عرب: سفر کی اجازت، ایئرپورٹ پر ویزے کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا نے سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت دے کر ایئرپورٹ پر ویزے کا اجرا شروع کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظر جنوبی افریقی حکام نے غیرملکیوں کے حوالے سے مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو ہرممکن حد تک روکا جاسکے۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا میں سعودی سفارت خانے نے بتایا کہ جنوبی افریقی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزے کی سہولت دی ہے جس کی معیاد 3 ماہ ہوگی۔

سفارت خانے کے مطابق سعودی سفارتکار اور طلبا اس سہولت سے مستثنی ہوں گے جنہیں ریاض میں جنوبی افریقا کے سفارتخانے یا جدہ کے قونصلیٹ سے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

سعودی عرب: فضائی سفر سے متعلق بڑا اعلان متوقع، ممالک کی فہرست تیار؟

سعودی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا سفر کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ 72 گھنٹے کے دورانیے کی قابل قبول ہوگی، اگر کسی مسافر نے پی سی آر ٹیسٹ نہ کرایا ہو تو ایسی صورت میں اسے قرنطینہ کیا جائے گا اور اخراجات بھی اسے ہی برداشت کرنا ہوگا، اس دوران اگر کورونا علامات نمودار ہوئیں تو کوروناٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

سفارت خانے نے مزید بتایا کہ جنوبی افریقی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں جوہانسبرگ، ڈربن اور کیپ ٹاؤن کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں تک محدود ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں