اشتہار

وفاقی دارالحکومت میں ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 5 نئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کردئیے ہیں، ویکسینیشن سینٹرز مضافاتی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹرز بنیادی مراکز صحت میں قائم کیے گئے ہیں، سینٹرز شاہ اللہ دتہ، جگھیوٹ، روات میں قائم کیے ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر زعیم کے مطابق ہمک، بھوکر مرکز صحت میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے ہیں، سینٹرز مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی نےصوبوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ پنجاب میں تمام رمضان بازار ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم رمضان بازار آج شام بند کر دیے جائیں گے جبکہ عید پر ملک بھر میں سیاحتی مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں بین الصوبائی، انٹرا اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آج سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں