جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی کا طالب علم بلوچستان میں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: کراچی سے عید کی چھٹیاں آبائی علاقے منانے جانے والے جامعہ کراچی کے طالب علم کو بلوچستان میں قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے طالب علم 24 سالہ یاسر ظفر کو بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کو بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ یاسر ظفر جامعہ کراچی کے شعبہ جیوگرافی میں زیر تعلیم تھے، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں قاتلوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں