اشتہار

جاپان نے ‘فائزر-بائیو این ٹیک’ ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں طبی عملے کیلئے مختص کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی حکومت نے رواں ہفتے کے آخر تک طبی عملے کو لگنے والی کرونا ویکسین کی ترسیل مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت نے طبی عملے کےلیے کرونا ویکسینیشن پروگرام رواں برس اپریل میں شروع کیا تھا جس کے تحت 48 لاکھ نفوس پر مشتمل طبی ٹیم کو کرونا ویکسین لگنا تھی۔

وزارت صحت نے طبی عملے کی ویکسینیشن کےلیے 25 لاکھ سے زائد اضافی خوراکیں مقامی حکام کو بھجوا دی ہیں جس کی ترسیل رواں ہفتے ہی مکمل ہوجائے گی۔

- Advertisement -

وزارت صحت جاپان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسینیشن کا عمل بھی تیز کیا جائے گا تاکہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد معمر افراد کی ویکسینیشن کو جلد مکمل کیا جائے۔

خیال رہے کہ جاپانی کی جانب سے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ‘فائزر بائیو این ٹیک’ واحد ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں