تازہ ترین

‘شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق ‏کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل ‏میں ڈالنےکی سفارش کی۔

مشیرداخلہ واحتساب شہزاداکبر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ‏شہزاداکبر نے بتایا ہےعدالت کافیصلہ بلیک لسٹ پرہے شہبازشریف بلیک لسٹ پرنہیں تھے، ذیلی ‏کمیٹی نےشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی، شہبازشریف خودنوازشریف ‏کےضمانتی ہیں جوملک سےمفرورہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سےکوئی درخواست نہیں ملی وہ 15 دن کے اندر ‏شہبازشریف نظرثانی کی درخواست دےسکتےہیں، شہبازشریف خودبھی نظرثانی درخواست میں پیش ‏ہوسکتےہیں ہمیں میڈیکل گراؤنڈ سے متعلق کچھ نہیں بتایاگیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نیب درخواست پر شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی، ‏شہبازشریف کی درخواست پروزارت داخلہ 90 دن میں فیصلہ کرسکتی ہے۔

16ان کا کہنا تھا کہ 16 ایم پی او کے تحت گرفتار 1677 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، کالعدم ٹی ایل ‏پی سےمتعلق درخواست ملےگی توغور کریں گے۔

Comments

- Advertisement -