تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو منائی جائے گی

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا۔

شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں ہوا جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند دیکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور کی عمارت کی چھت پر ‏موجود رہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےتمام مسالک سےتعلق رکھنے والے ارکان، وزارت سائنس ‏وٹیکنالوجی، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کےنمائندگان شریک ہوئے۔

زونل کمیٹیوں کےاجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹر اور صوبوں میں ہوئے اور شوال المکرم کے چاند کو ‏دیکھنے کیلئے پورے ملک سے شہادتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ چمن اور دیگر ‏علاقوں سے چاند کی شرعی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال بروز جمعرات کو ملک بھر ‏میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنےکی شہادتیں ملیں، چمن، ‏قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور سمیت مختلف علاقوں سےشہادتیں ملیں اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا ‏گیا کہ کل یعنی بروز جمعرات 13 مئی کو عید ہو گی۔

کراچی میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی

کراچی میں زونل کمیٹی کے سربراہ حافظ محمد سلفی کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کراچی کی زونل ‏‏کمیٹی کو تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ‏‏جانب سے کیا جائے گا۔

زونل کمیٹی کے سربراہ حافظ محمد سلفی نے بتایا کہ کراچی میں چاند نظر آنے کا وقت آخر 7 بج ‏‏کر 44 منٹ تھا۔ چاند کی شرعی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہ ہونے پر اجلاس ختم کر ‏‏دیا گیا اور سفارشات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا

زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبر قاری عبدالحفیظ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کوئٹہ سے ‏‏متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، ہمیں چاندنظر نہیں آیا، چمن، ژوب، پسنی اور دیگر ‏‏اضلاع کےلوگ مرکزی کمیٹی سےرابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -