جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت، بوسیدہ مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا قیمتی سونا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ضلع وردھا میں پرانے گھر کی کھدائی کرنے والے مزدوروں کے ہاتھ مغلیہ دور کا قیمتی خزانہ لگا ۔

بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے ضلع وردھا میں واقع گاؤں ناچن میں ایک پرانے مکان کی کھدائی کے دوران مزدور مبلہ پھینکنے گئے تو انہیں پتھروں میں سے ایک چھوٹا ڈبہ ملا۔

مزدور نے ڈبہ اٹھا کر اسے کھولا تو اندر سونا تھا، جسے ترازو پر تولا گیا تو اس کا وزن 450 گرام نکلا۔ ڈبے کے اندر انگوٹھی، کان اور ناک کے زیورات کے علاوہ مغل دور کی سونے کی اشرفی اور بسکٹ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

مغلیہ دور کا خزانہ ملنے کی اطلاع گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو مکینوں کی بڑی تعداد مذکورہ مکان کے باہر جمع ہوگئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

مزید پڑھیں: خوش خبری: ایک روپے کا سلور سکہ رکھنے والے لکھ پتی بن سکتے ہیں

پولیس حکام کے مطابق ستیش چاندورے نامی کسان نے علاقے میں موجود پرانا اور بوسیدہ مکان خریدا اور پھر اس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا۔کسان کھدائی کے لیے مزدوروں کو لے کر آیا تو انہیں کچرے سے ایک ڈبہ برآمد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اس ڈبے میں 9 قسم کے مختلف زیورات، سونے کا بسکٹ اور اشرفی برآمد ہوئی۔ پولیس انسپیکٹر رویندر گائیکواڑ نے بتایا کہ بر آمد سونے کا وزن تقریبا 428 گرام ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کسان نے مزدور سے یہ ڈبہ لے لیا تھا، اسی وجہ سے مزدوروں نے سونا برآمد ہونے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دی۔ پولیس انسپیکٹر کے مطابق ہم نے زیورات کو تحویل میں سرکاری تحویل میں لے کر قومی ادارہ برائے عجائب گھر کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کھدائی کے دوران سونے کے قدیم سکے دریافت، مزدور آپس میں لڑ پڑے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خزانے کے دریافت ہونے کے بعد وردھا ضلع کے شہریوں میں مغلوں کی سرگرمیوں کو جاننے میں دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں