تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا مثبت مسافروں کی کراچی آمد: سندھ حکومت کی سنگین غفلت سامنے آگئی

کراچی : خلیجی ریاست سے کرونا مثبت مریض پاکستان پہنچ گئے، سندھ حکومت کے ناقص انتظامات کے باعث شہر میں وبا پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے شہر قائد کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرونا مثبت مریضوں کےلیے انتہائی ناقص انتظامات کیے گئے ہیں، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں نے صوبائی حکومت کی غفلت کا پول کھول دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 700 سے 266 مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران تین مسافر کرونا متاثرہ نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کرونا متاثرین کو قرنطینہ نہیں کیا گیا۔

سندھ حکومت کی بدانتظامی اور غفلت کے باعث دیگر مسافروں میں بھی وائرس منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا جب کہ شہر میں بھی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کرونا میں مبتلا تینوں افراد صبح سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں لیکن متاثرہ افراد کےلیے قرنطینہ کا مناسب نظام میسر نہیں نہ ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت اور قرنطینہ کے ناقص انتظامات کے خلاف تینوں مسافروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں