اشتہار

سعودی عرب میں عوام کے لیے نیا انتباہ جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کوروناویکسین لگوانے کا یہ مطلب نہیں کہ وائرس کا حملہ نہیں ہوگا لہذا احتیاطی تدابیر کو ترک نہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین کی خوراک لینے والے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھیں، یہ سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق ویکسین سے وائرس لگنے کا تناسب بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وائرس لگے گا نہیں، اسی لیے وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مملکت میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 12 ہزار 625 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

سعودی عرب میں پابندی کب تک برقرار رہے گی؟ حکومت نے بتا دیا

سعودی عرب نے کورونا ویکسین مہم کا آغاز 17 دسمبر2020 کو کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلہ 18 فروی2021 کو شروع کیا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں