تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں پابندی کب تک برقرار رہے گی؟ حکومت نے بتا دیا

ریاض: سعودی عرب میں ہر قسم کی تقریبات اور عید ملن پارٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ شادی گھروں اور گیسٹ ہاوسز میں ہر طرح کی تقریبات اور عید ملن پارٹیوں پر پابندی برقرار ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ مذکور بالا امور پر پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی تک برقرار رہے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کے ہالز، گیسٹ ہاوسز اور خیموں میں بھی کمپنیوں کے پروگرام اور تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جاری نئے ایس او پیز کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

سعودی عرب: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے اور سزائیں کیا ہیں؟

کورونا کے پیش نظر سعودی عرب میں نافذ ہونے والے نئے قوائد وضوابط کی اس شق کے مطابق اگر کسی مقام پر ایک ہی خاندان کے افراد مقررہ تعداد سے تجاوز کرتے ہیں یا ان کی رہائش گاہ مشترک نہ ہونے کی صورت میں مقام کے مالک یا ذمہ دار پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

Comments

- Advertisement -