تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

امریکا میں طیارہ حادثہ: پیراشوٹ‌ کے ذریعے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن : امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں میں تصادم کے بعد متاثرہ طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں، طیارہ حادثے کی ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔

ویڈیو دو طیاروں کے دوران پرواز ٹکرانے کے بعد کی ہے، جس میں ’سرس ایس آر 22‘ کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی لینڈنگ کے باعث جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں خوفناک حادثہ، دو طیارے ٹکرا کر تباہ

خیال رہے کہ مال بردار طیارے اور چھوٹے طیارے میں تصادم 12 مئی کو اس وقت ہوا تھا، جب یہ چھوٹا طیارہ روٹ سے ہٹ کر قریبی علاقے میں 35 منٹ سے زائد کی پرواز کے بعد چیری کریک اسٹیٹ پارک کے اوپر پہنچا تو لینڈنگ کیلئے آنے والی فلائٹ کے جی 970 سے ٹکرا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -