بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ رابعہ بٹ نے فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ رابعہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ شبیر جان، مایا علی، شہریار منور ودیگر نمایاں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی تھی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی تھی، خط کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں