تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں موجود لڑکی گلابی لباس پہنے باہر کھیل رہی ہے تاہم تصویر کھینچنے کے لیے کیمرے کے اینگل اور پوزیشن کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے کہ بچی کا آدھا جسم سڑک کے درمیان کنریکٹ کے فرش میں دھنسا ہوا ہے۔

مذکورہ تصویر لڑکی کی والدہ نے شیئر کی اور لکھا کہ ’میری بیٹی، اس کے جسم کا آدھا حصہ کہاں ہے؟ اوہ میں دیکھ رہی ہوں کیا آپ بھی دیکھ رہے ہیں۔

شیئر کیے جانے کے بعد بچی کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جانے لگے۔

صارفین کو تصویر کے پیچھے چھپی تکنیک کا پتا لگانے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہ جلد ہی اصل وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے۔

تصویر میں موجود بچی دراصل ایک چھوٹی دیوار کے پیچھے کھڑی ہے جو فٹ پاتھ کے رنگ کی ہی ہے جس کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے کہ بچی سڑک میں دھنسی ہے۔

girl sinking into ground

Comments

- Advertisement -