بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادوشمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی اعدادو شمار جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔

کل آبادی میں 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے، کل آبادی میں 10کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 خواتین شامل ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 789 افراد پر مشتمل ہے، شہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار 837 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل کا فوری نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 افراد پر مشتمل ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کی آبادی تین کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشمتل ہے، اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ تین ہزار 368 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں