تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کوروناوائرس: سعودی عرب میں نئی پابندی کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں یکم اگست 2021 سے اسکولوں، دفاتر، تفریحی سرگرمیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکی وزارت داخلہ نے واضح کردیا ہے کہ یکم اگست کے بعد وہ افراد جنہوں نے کوروناویکسین نہ لگوائی وہ دفاتر، تفریحی مقامات یا سرگرمیاں، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں سے متعلق سرگرمیوں کا حصہ نہیں بن سکیں گے، انہیں نے مذکورہ بالا امور سے دور رکھا جائے گا۔

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ سے استفادے، اساتذہ و استانیوں کی ڈیوٹی، یونیورسٹیوں و کالجوں کے تعلیمی عملے، پیشہ ورانہ وتکنیکی تربیت کے ادارے میں حاضری کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری ہے۔

اس فیصلے کا نفاذ یکم اگست 2021 سے ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا مقصد وبا پر قابو پانا ہے۔ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی و تفریحی یا اسپورٹس پروگرام میں ویکسین نہ لگوانے والوں کو حصہ لینے نہیں دیا جائے گا۔

اسی طرح سرکاری اور نجی تجارتی مراکز پر بھی وہی کام کریں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جبکہ ہر ادارہ اپنے لحاظ سے ویکسین لگوانے کا لائحہ عمل تیار کرکے گا۔

Comments

- Advertisement -