اشتہار

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ 2 جون کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی:بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے منعقد ہوگا یا نہیں؟، آئی سی سی نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس یکم جون کو ہوگا، اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بھارت میں انعقاد پر گفتگو کی جائے گی، اجلاس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وبا کی موجودہ صورت حال کے باعث بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امکانات کم ہیں، مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ کے لئے یو اے ای بیک اپ وینیو ہے تاہم آئی سی سی اجلاس میں کووڈ 19 کی صورتحال ٹیکس اور ویزوں کے معاملات کو سامنے رکھ کر فیصلہ ہوگا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے اپنا خصوصی اجلاس انتیس مئی کو طلب کر لیا، جس میں آئی سی سی کے اجلاس سے قبل بھارت میں میچز کے انعقاد پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر یں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں