بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

این سی او سی کا سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پروازوں اور مسافروں سے متعلق پالیسی جاری کردی، اجلاس میں سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے پروازوں اور مسافروں سے متعلق پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں یکم مئی کے ہدایت نامے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این ڈی ایم اے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کٹس کی بلا تعطل فراہمی کرے، صوبائی حکومتیں قرنطینہ مسافروں کے لیے موثر انتظامات کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں ماہر طبی عملے کو ایئرپورٹ پر تعینات کریں، ایف آئی اے ، اے ایس ایف اہلکار ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی پی سی آر رپورٹس سے بچنے کے لیے وزارت خارجہ فوری فہرست جاری کرے۔

علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں