اشتہار

علیزے شاہ ناقدین پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ علیزے شاہ خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان بھی قدم رکھا ہے اور گانے کی ویڈیو میں جس انداز سے علیزے جلوہ گر ہوئیں اس پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر اداکارہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھ پر کی جانے والی تنقید اور بنائے جانے والے میمز سب مضحکہ خیز ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial)

- Advertisement -

علیزے شاہ نے کہا کہ ’فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی بجائے معمولی سا موضوع ہمارے ملک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز علیزے شاہ کا پہلا گانا ’بدنامیاں‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کا ساتھ معروف گلوکارہ ساحر علی بگا نے دیا تھا۔

علیزے شاہ کے پہلے گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا، تاہم ٹوئٹر صارفین کی جانب سے گانے کی ویڈیو میں بولڈ اور مغربی لباس پر علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں