اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو پتا ہے عمران خان کبھی بلیک میل نہیں ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نظریے کا نام ہے وہ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان کے بغیر پارٹی نہیں ہے عمران خان پی ٹی آئی سے بڑا نام ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ تمام ارکان کہتے ہیں جہانگیر ترین جو کہیں گے وہی کریں گے جبکہ جہانگیر ترین کہتے ہیں وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: ‘کروڑ جہانگیرترین آجائیں عمران خان نہیں بن سکتے، پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے’
معاون خصوصی نے کہا کہ کل نذیر چوہان نے جوش خطاب میں بڑی غلط زبان استعمال کی، ان کو چیلنج ہے استعفیٰ دیں دوبارہ الیکشن لڑیں ضمانت ضبط ہوجائے گی۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے عمران خان نےمثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنےوالانہیں بچ پائے گا عمران خان کی وجہ سےمجھےووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔