مانچسٹر: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل پر پابندیوں اور فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیڈز سے تعلق رکھنے والے رُکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے برطانوی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
رچرڈ برگن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا کر فلسطین میں جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرے۔
پارلیمان میں اپنے تقریر کے دوران انہوں نے سوالات کیے کہ ’فلسطین کے مزید کتنے بچوں کو مرنا ہوگا، کتنے گھر، اسکول اور اسپتال تباہ ہوں گے تب برطانوی حکومت کوئی ایکشن لے گی؟‘۔
Today in Parliament, I called on the Government to impose sanctions on Israel as part of the international pressure needed to force the Government of Israel to end its war on the Palestinian people. pic.twitter.com/YjLdyWECne
— Richard Burgon MP (@RichardBurgon) May 19, 2021
انہوں نے کہا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا سلسلہ بند کرے اور اب ضرورت ہے کہ اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائدکی جائیں کیونکہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے’۔
مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج، اراکین پارلیمنٹ بھی شامل
انہوں نے ایوان میں یاد دہانی کرائی کہ ’برطانوی پارلیمان میں 2014 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے ووٹ دیا گیا تھا، فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا اُس کا حق ہے لہذا فوری طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے‘۔