جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مقررہ سفری ہدایات پر نئی وضاحت جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے مقرر کردہ سفری ہدایات سے متعلق مسافروں کو یاد دہانی کرائی اور وضاحت کی کہ ویکسینیشن کی شرط صرف بیرون ملک سفر کے لیے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو اہم مشورے دیے اور اسی دوران سعودی عریبین ایئرلائنز نے بھی مقرر کردہ سفری ہدایات پر وضاحتیں پیش کیں۔ السعودیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ویکسینیشن کی شرط ہے جبکہ اندرون ملک مسافروں کے لیے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

ایئرلائن کے مطابق جو سعودی شہری کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں، پہلی خوراک لینے کے بعد 14 روز گزر چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہوں ایسے سعودی شہری بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

دریں اثنا وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ موسم گرما کی تعطیلات اور سیاحت کے دوران حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کی جائے تاکہ وبا کا پھیلاؤ ہرممکن حد تک روکا جاسکے۔

سعودی عرب: ایئرلائنز کو مسافروں سے متعلق اہم ہدایات

وزارت نے کہا کہ وبا روکنے کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔

سعودی وزارت نے کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعداد وشمار بھی جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں ایک ہزار 213 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں