تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: ایئرلائنز کو مسافروں سے متعلق اہم ہدایات

ریاض: سعودی عرب نے ایئرلائنز کو مسافروں کے کوائف آن لائن فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے مملکت میں آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کو آن لائن کوائف کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق آن لائن پورٹل مسافروں کو مملکت آمد پر سہولت فراہم کرے گا اور مسافروں کے کوائف اس سعودی موبائل ایپ سے منسلک کرے گا جو کورونا وائرس کے کیسز کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں کل سے ان غیرملکیوں کو حکومت کے مقررہ کردہ ہوٹلوں میں قرنطینہ گزارنے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے جن ملکوں میں کورونا ویکسین دی گئی یا جو افراد کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگئے۔

سعودی ٹور ازم اتھارٹی کے مطابق یہ استثنیٰ ان تمام افراد کے لیے ہے جو مملکت میں رہائشی، حکومتی اور کاروباری سفر یا وہ افراد جو دوستوں اور اہلخانہ سے ملاقات کرنا چاہتے ہوں تاہم یہ غیرملکی سیاحوں کے لیے نہیں ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو فہد حامد الدین نے بتایا کہ مملکت کو بہت جلد غیرملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ رواں سال کس دن یہ فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2030 تک مملکت میں دس کروڑ سیاحوں کی سالانہ شرح حاصل کرنے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل سعودی عرب میں سالانہ 40 ملین افراد سیاحت کے لیے آ رہے تھے، سیاحت کی انڈسٹری سے سعودی عرب اپنی جی ڈی پی کا دس فیصد حاصل کر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -