بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسیر فلسطینی لڑکی دنیا کی خوبصورت ترین حسیناؤں میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: جنگ زدہ ماحول میں بھی صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار مسکراتی لڑکی مریم افیفی دنیا کی خوبصورت ترین حسیناؤں میں شامل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر سے 100خوبصورت حسیناؤں کی نامزدگی کی گئی جس میں صارفین نے فلسطینی لڑکی مریم افیفی کو حسین ترین قرار دے دیا۔

حالیہ دنوں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مریم افیفی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں مریم گرفتاری کے بعد مسکرا رہی تھی۔ دھماکوں، گولیوں اور گرفتاری کا خوف نڈر فلسطینی دوشیزہ کے چہرے پر نظر نہ آیا۔

نہتی فلسطینی کی مسکراہٹ اسرائیلی جارحیت پر زوردار طمانچہ ثابت ہوئی۔

مریم کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارے چہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں