تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

امریکا میں ریچھ کا معمر شخص پر حملہ

واشنگٹن : امریکی ریاست آلاسکا میں زمینوں کا کاروبار کرنے والے بزرگ شہری کو ریچھ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچھ کے حملے کا خوفناک واقعہ امریکی ریاست آلاسکا میں پیش آیا، جہاں ایک 61 سالہ شخص خریدار کو زمین دکھانے میں مصروف تھا کہ اچانک ان پر دیوقامت ریچھ حملہ آور ہوگیا۔

ریچھ 10 سیکنڈ تک 61 سالہ ایلن ڈیوٹ مینش پر حملے کرتا رہا جس کے باعث ان کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

امریکی شہری کو تشویشناک حالت میں ایئر ایمبولینس کے ذریعے آلاسکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ساڑھے چار گھنٹے تک ان کے چہرے اور سر کی سرجری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سرکس کے ریچھ نے ورکر کو چیر پھاڑ دیا

متاثرہ نے شہری نے میڈیا کو بتایا کہ خریدار کو زمین دکھاتے وقت میں نے ریچھ کو دیکھا اور ریچھ نے بھی مجھے دیکھا، میں نے ریچھ سے بچنے کےلیے درخت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی لیکن میری کوشش ناکام رہی اور ریچھ نے مجھ پر حملہ کردیا۔

Comments

- Advertisement -