اشتہار

بڑی کامیابی ، پاکستان ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ، اس سے انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا، اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ آج ایمازون نےتصدیق کردی ہے کہ پاکستان کو  ایمازون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمازون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،  اس سے نوجوان نسل، خواتین اور کاروباری افراد کی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع کھلیں گے۔

یاد رہے پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ای کامرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے ، ایمازون کے ساتھ پچھلے ایک سال سے بات چیت جاری تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہوئے ہیں، اس اقدام سے ایس ایم ای کمپنیز، نوجوانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں