اشتہار

پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ‏ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراسدعمر نے بتایا کہ نیشنل اکاونٹس کمیٹی نےجی ڈی پی گروتھ ‏فائنل کرلیا ہے اور ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

اسدعمر نے کہا کہ کورونا صورتحال میں جہاں چینلجز کا سامنا تھا اس دوران جی ڈی پی میں اضافہ ‏کامیابی ہے ، جی ڈی پی میں اضافہ عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کاثبوت ہے۔

واضح رہے کہ عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارچوبیس تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔

عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2024 تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا، یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں