اشتہار

مارکیٹوں کی ہفتہ وار تعطیلات کے دن پھر تبدیل، حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹوں کی ہفتہ وار 2 تعطیلات کے دن ایک بار پھر تبدیل کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تجارتی مراکز اور بازاروں کی ہفتہ وار تعطیلات کے دنوں کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

محکمہ داخلہ کیا جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ پلازہ اور کاروباری مراکز  آئندہ ہفتے سے جمعے  اور اتوار کو بند رہیں گے۔

- Advertisement -

وزارتِ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن دیر سے جاری ہونے کیوجہ سے آج سندھ بھر میں تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے کیونکہ عید سے قبل ہفتے اور اتوار کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جمعے اور اتوار کو سیف ڈے (محفوظ دن) قرار دیا ہے، رواں ہفتے سندھ میں صرف ایک اتوار کے دن کو سیف ڈے مانا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مارکیٹوں کی بندش کے دن پھر تبدیل، نیا حکم نامہ جاری

دوسری جانب آل سٹی تاجر اتحراج کے سربراہ شرجیل گوپلائی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پرانے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے  اور اتوار کی تعطیل تھی،  نئے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کر کے جمعہ اور اتوار دو دن تعطیل کر دی  گی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اور اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے نئے نوٹیفیکشن کے مطابق ہفتے کے روز مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے،ہفتے کو شہر کے تمام تجارتی مراکز شاپنگ مالز ایس او پی کے تحت کھلے رہیں گے۔

شرجیل گوپلائی کا کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن کے تاخیر سے جاری ہونے کی وجہ سے آج سارا دن تاجر برادری کشمکش کا شکار رہی، اس لیے متعدد نے کاروبار بند رہی رکھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں