اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : پاکستان کے کس ضلع میں مثبت کیسزکی شرح 5فیصد سے زائد؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کے52 اضلاع کوروناوباکی زیادہ لپیٹ میں ہیں ، ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے، پنجاب کے زیادہ تر اضلاع کورونا سے متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد والے اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس میں بتایا گیا ملک کے52 اضلاع کورونا وبا کی زیادہ لپیٹ میں ہیں ، ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تراضلاع کاتعلق پنجاب سےہے ، صوبے کے 20اضلاع میں مثبت کیسزکی شرح5فیصدسےزائدہے جبکہ کے پی میں 14، سندھ  میں 12 اضلاع میں کیسزکی شرح 5فیصدسےزائد ہے۔

آزادکشمیرکے4 اضلاع مظفرآباد،پونچھ، باغ، سدھنوتی ، بلوچستان کے ایک ضلع کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہے جبکہ اسلام آباد میں کیسزکی شرح بھی 5 فیصد سے زائد ہے۔

کراچی کے تمام اضلاع ، حیدرآباد، بدین، دادو ، جامشورو،شہیدبینظیر آباد، سکھر میں کوروناکیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد جبکہ لاہور، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور  ، بھکر،ڈی جی خان،فیصل آباد ، گجرات، خانیوال، خوشاب میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ،رحیم یار خان ، اوکاڑہ،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پشاور، ایبٹ آباد،بنوں ، بونیر،چارسدہ،اپر، لوئر دیر ، ہری پور ، کوہاٹ ، کرم،مردان ، نوشہرہ،صوابی،سوات میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں