بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

منشا پاشا کا مداحوں کے لیے خصوصی تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر گانا گنگنا پر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 10 لاکھ کی انسٹاگرام فیملی کے لیے اپنی سریلی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

منشا پاشا نے فالو کرنے والے 10 لاکھ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘ گایا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کے لیے گنگنا رہی ہوں۔

منشا پاشا نے لکھا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکر گزار رہیں گی۔

واضح رہے کہ مناشا پاشا رواں سال 11 اپریل کو سماجی رہنما جبران ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں