اشتہار

سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیرملکی سیاحوں کے لے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں سے کورنا ویکسینیشن کی مستند کاپی بھی وصول کی جائے گی، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کمرہ بک نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق سیاحتی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر سیاحوں کی علامات دیکھی جائیں گی، سیاحوں سے سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے ایچ ڈی ایف فارم پُر کرایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سیاحوں کو ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں