تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شرح نمو میں‌ اضافے سے متعلق اسٹیٹ‌ بینک کی اہم وضاحت

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالی سال 2020-2021 کے شرح نمو میں‌اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جاری مالی سال21 میں شرح نمو کا عبوری تخمینہ 3.94 فیصد لگایا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق  رواں مالی سال کے آغاز سے مضبوط اقتصادی بحالی جاری ہے،حالیہ پالیسی کی اہمیت اور مثبت نتائج کے حوالے سے سہ ماہی رپورٹوں اور بیانات میں بھی اجاگر کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری؛ پاکستان میں فی کس آمدنی میں زبردست اضافہ

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق متحرک اقتصادی سرگرمی کی بنیاد پر نمو کی پیش گوئی مارچ میں کی گئی تھی،  جس میں محتاط انداز کو اپناتے ہوئے تخمینہ پیش کیا گیا تھا کیونکہ شرح نمو کو  کچھ خطرات بھی ہیں، جس کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق   نیشنل اکاؤنٹس  کمیٹی میں رپورٹ ڈیٹا زیر بحث آیا،جس سے معلوم ہوتا ہے اپ سائڈ رسکس  حقیقت بن چکے ہیں، کمیٹی  میں ہونے والے غور و خوض اور مؤقف پر بے بنیاد اندیشے ظاہر کیے جارہے ہیں کیونکہ نمو کا  تخمینہ اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، جس کی اسٹیٹ بینک نے بھی مکمل حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -