وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراسدعمر نے بتایا کہ نیشنل اکاونٹس کمیٹی نےجی ڈی پی گروتھ فائنل کرلیا ہے اور ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی ہے۔
The national accounts committee has finalized the GDP growth estimate. Alhamdulillah the GDP growth has come in at 3.94%. This growth in a period in which covid placed a huge challenge to the economy is extremely gratifying & proof of success of @ImranKhanPTI economic policies
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 21, 2021
اسدعمر نے کہا کہ کورونا صورتحال میں جہاں چینلجز کا سامنا تھا اس دوران جی ڈی پی میں اضافہ کامیابی ہے ، جی ڈی پی میں اضافہ عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کاثبوت ہے۔
واضح رہے کہ عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارچوبیس تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔
عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2024 تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا، یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔