بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

جسم کے اچانک سُن ہونے کی وجوہات جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ کو اچانک بیٹھے بٹھائے ہاتھ پیر یا جسم کے دیگر اعضا کے سن ہونے کی شکایت کا سامنا ہوا ہے؟ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا سامنا تقریباً ہر عمر کے شخص کو کرنا پڑتا ہے۔

انسانی جسم کا کوئی بھی حصہ سُن ہو یا سنسناہٹ محسوس ہو تو اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔

سن ہونےکی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

سائنس کی دنیا کے مطابق چونکہ انسانی جسم میں قدرتی طور پر اعصاب کا جال پھیلا ہوا ہے، جو  دماغ اور جسم کے درمیان رابطے کا اہم کام سرانجام دیتا ہے۔

جب انسانی جسم کا کوئی بھی حصہ دماغ سے رابطہ کیے بغیر کسی چیز کو محسوس کرتا ہے تو اُس حصے کو چھونے کی صورت میں  سنسناہٹ پیدا ہوتی ہے۔

عام حالت میں جب ہم جسم کے کسی بھی حصے کو ہاتھ لگاتے ہیں تو اعصابی جال کے ذریعے دماغ کو چھونے کا پیغام پہنچتا ہے جبکہ اگر ایک ہی جگہ پر زیادہ دیر تک ایک ہی انداز سے بیٹھا جائے تو اعصابی نظام پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

نرو سسٹم پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ہمارے جسم کو پیغام نہیں پہنچتا، جس کے نتیجے میں ہاتھ، پیر یا جسم کا کوئی بھی حصہ سُن ہوجاتا ہے۔

طبی زبان میں اس عمل کو پیرسٹیسیا کہتے ہیں، جو کا سامنا کم عمر، نوجوان اور بوڑھے خواتین و مردوں دونوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اگر دباؤ کے علاوہ بھی جسم میں سنسناہٹ ہو تو یہ کسی بیماری کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

دیگر وجوہات

اس کے علاوہ بھی متعدد چیزوں کی وجہ سے جسم سُن ہونے کا تجربہ بھی ہوسکتا ہے جیسے کسی جانور یا کیڑے کا کاٹ لینا، جسم میں وٹامن بی 12، پوٹاشیم، کیلشیئم یا سوڈیم کی غیرمعمولی مقدار، ریڈی ایشن تھراپی اور ادویات خصوصاً کیموتھراپی وغیرہ۔

کئی بار گردن میں لگنے والی اعصابی یا ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ بھی جسم کے سُن ہونے کی وجہ بنتی ہے جبکہ خون کی شریانوں کا پھیل جانا، دیگر انفیکشن، اعصاب پر دباﺅ ڈالنے والی رسولی،سینڈروم بیماری بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔

اسی طرح ریڑھ کی ہڈی یا دماغ کی سوجن سے بھی اعصاب پر دباﺅ بڑھتا ہے، جلد پر خارش، ورم یا زخم سے بھی مختلف اعضا میں سن ہونے اور سنسناہٹ کا احساس ہوسکتا ہے۔

سنسناہٹ ختم کیسے ہوتی ہے؟

جب دباؤ کم ہو تو اعصابی جال دوبارہ معمول کا کام شروع کرتا ہے اور پھر جسم کا سُن حصہ (جاگ کر) دوبارہ دماغ کو پیغام پہنچا دیتا ہے، جس کی وجہ سے سنسناہٹ ختم ہوتی ہے۔ اعصابی نظام پر پڑھنے والے دباؤ کی وجہ سے خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ حصہ نیلا یا ٹھنڈا بھی ہوجاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں