جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کوروناوائرس: اسکولوں کے حوالے سے ایک اور اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کے علاوہ صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں آج سے اسکول کھول دیے گئے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند کرنے سے متعلق فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات پر کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ آئندہ 2ہفتوں کے لیے ‏لاک ڈؤان برقرار رہے گا جس کے تحت نرسری سے لے کر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت نے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے 14 مئی کو تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم سندھ حکومت نے گزشتہ روز تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں