اشتہار

برطانوی وزیراعظم کی تیسری شادی کی تاریخ طے پاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی دوست کیری سائیمنڈ سے تیسری شادی کا فیصلہ کرلیا، شادی کی تاریخ بھی طے پاگئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور 33 سالہ کیری سائیمنڈ کی شادی کی تاریخ پکی ہوگئی، بورس جانسن نے دوست احباب کو شادی کی تاریخ کے کارڈ بھی بھیج دئیے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہ 55 سالہ وزیراعظم کی شادی کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھی، جو اب 30 جولائی 2022 بروز ہفتہ منعقد ہوگی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی شادی کی تقریب بکنگھم شائر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا مکان ہے، کیوں کہ دوست احباب کو دئیے گئے کارڈز پر تاریخ بروز ہفتہ 30 جولائی درج ہے مگر پتہ ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔

میڈیا نمائندوں کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی شادی ان کی 33 سالہ گرل فرینڈ کیری سائیمنڈ سے ہورہی ہے، دونوں نے 2019 میں منگنی کی تھی۔

خیال رہے کہ یہ وزیراعظم بورس جانسن کی تیسری شادی ہے، جس کا فیصلہ انہوں نے اپنی دوسری بیوی سے 2020 میں طلاق کے بعد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں