راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کو سامنا کرنے کا چیلنج دے دیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور ملک کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ نے تین روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے اور کرکٹ میں اپنی مہارت دکھانے کی کوشش کررہے تھے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فہد مصطفیٰ نے کس بولر کا سامنا کر کے اسٹروکس کھیلے۔
Cricket ❤️ pic.twitter.com/yrf6OmQCba
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 20, 2021
جیتو پاکستان کے میزبان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر میدان میں آئے اور انہوں نے فہد مصطفیٰ کو چیلنج دیا۔
شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’اگر 6 گیندیں کھیل لیں تو موٹر سائیکل آپ کی ہوگی‘۔
راولپنڈی ایکسپریس نے مزید لکھا کہ ’فہد آپ غلط شعبے میں چلے گئے، آئیں اور پاکستان کے لیے کھیلیں مگر اُس سے پہلے نیٹ پر میرا سامنا کریں‘۔
6 ball khel li toh aik motorcycle teri @fahadmustafa26
😂 https://t.co/cKSYaACmXU— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 24, 2021
اس ویڈیو پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فہد مصطفیٰ کی بیٹنگ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بھی ابوظبی ساتھ آجائیں‘۔
Fahad u are in the wrong profession come play for Pakistan but 1st face me in the nets then ??
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 23, 2021
فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام سر عام کے اینکر اقرار الحسن نے بھی ٹویٹ کیا اور اکیلے کرکٹ کھیلنے کا شکوہ کیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے میزبان کی بلے بازی کی تعریف کی۔
Akailay akailay 🙁
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 20, 2021