اشتہار

کیا اب لائکس نظر نہیں آئیں گی؟ فیس بک اور انسٹاگرام کا بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطوں کی اہم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین اب اپنی پوسٹس پر لائکس اپنی مرضی کے مطابق چھپا سکیں گے، انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی، تاہم اب فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو اس کا اختیار دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ان دونوں ویب سائٹس پر اب صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

نیا اختیار ملنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں، یاد رہے کہ انسٹاگرام نے دو سال قبل پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کے لیے محدود صارفین پر آزمائش کی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے اضافے کے سلسلے میں فیس بک اور انسٹاگرام انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کی وجہ سے اب صارفین زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ ایپ میں زیادہ وقت بھی گزاریں گے۔

نئے فیچر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہو سکے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ کنٹرول صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں