تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ابوظبی :‌ شوہر کا موبائل چیک کرنے والی خاتون پر جرمانہ عائد

ابوظبی : اماراتی عدالت نے شوہر کے فون کی تلاشی لینے کے جرم میں خاتون کو ساڑھے پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

متحدہ عرب امارات میں اکثر ایسے مقدمات عدالتوں میں سماعت کےلیے پیش کیے جاتے ہیں جن میں شوہر کا بیوی یا اہلیہ کا خاوند کی ذاتی چیزوں جیسے موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ کی بلااجازت تلاشی لینے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ اماراتی ریاست راس الخیمہ میں پیش آیا، جس میں مقامی شہری نے عدالت میں اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، مقدمے میں عرب شہری نے بیوی پر بلا اجازت موبائل فون کی تلاشی لینے کا الزام عائد کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق بیوی نے فون میں موجود پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو شوہر کی بدنامی کیلئے استعمال کیا، بیوی نے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر کے موبائل سے اسی کے گھر والوں کو بھیجیں۔

عدالت نے بیوی پر الزام ثابت ہونے پر ریمارکس دئیے کہ بیوی نے شوہر کی ساکھ کو اخلاقی اور مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس کی پاداش میں عدالت بیوی پر ساڑھے پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے وکیل اور عدالت کے اخراجات بھی اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

Comments

- Advertisement -