اشتہار

مسلح ڈرون واٹر بوٹ: ترکی نے دشمنوں پر رعب بٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی نے مقامی مسلح ڈرون واٹر بوٹ کا کامیاب فائر کرکے ایک بار پھر اپنے دشمنوں پر دبدبہ قائم کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ‘دینیز کُردُو۔2021’ نامی مشقوں کے دوران مقامی مسلح ڈرون واٹر بوٹ (SİDA) کا پہلا کامیاب فائر کیا۔

ترکی کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی ڈرون واٹر بوٹ SİDA پہلے فائر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی۔

- Advertisement -

دینیز کرُدُو مشقیں بحیرہ ایجئین اور مشرقی بحیرہ روم میں جاری ہیں۔

ترک ساختہ بوٹ نے دائرہ کار میں پہلا فائر کر کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو اس کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تجزیہ کاروں نے ڈرون کے کامیاب فائر کو ترکی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں