جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پانی کی کمی؛ پنجاب اور سندھ سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں کمی کا فیصلہ ‏کیا ہے۔

ارسا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ارسا ‏کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کے لیے پانی کی فراہمی میں کمی لائی ‏جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق پانی کی قلت کے باعث صوبوں کے حصے میں کمی ناگزیر ہے تاہم کے پی اور ‏بلوچستان مانی کی کمی سے مستثنیٰ ہیں۔

ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب83 اور سندھ کو 74 ہزار کوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جب کہ پنجاب ‏اور سندھ کیلئےپانی کی قلت 23 سےبڑھ کر 32 فیصد ہو گئی ہے۔

ترجمان ارسا نے کہا کہ آئندہ چند روز میں گرمی بڑھنے سےدریاؤں میں پانی کی آمد بہتر ہو گی، ‏دریاؤں میں پانی کی صورتحال بہترہونےسے فراہمی بھی بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ارسا نے وارننگ جاری کی تھی کہ تربیلا ڈیم ڈیڈلیول تک پہنچ سکتا ہے ‏اور آئندہ دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصے میں کمی آ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں